روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے وفد کی چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن بیری راسین سے ملاقات

چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن نے ڈسٹرکٹ3271 کی کاوشوں کو سراہایا

روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے وفد کی چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن بیری راسین سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن بیری راسین سے ملاقات کی وفد میں ڈسٹرکٹ فیسیلیٹر ایڈ مرل (ر) تنویر احمد ،ٹرسٹی عزیز میمن،ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین،در دانہ ارشد، محمد اویس،شہزاد صابر،ڈسٹرکٹ سیکریٹری آصف مکاتی اور دیگر روٹرینز بھی موجود تھے ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ٹیم کا تعارف کروانے کے ساتھ ڈسٹرکٹ کی کار کردگی سے بھی چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن بیری راسین کو آگاہ کیا گیا جبکہ انہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والے روٹری سیکریٹریٹ اور مستقبل میں روٹرینز کی مدد سے تیار ہونے والے سماجی منصوبوں ںسے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی ملاقات کے موقع پر چیئرمین روٹری فاﺅنڈیشن بیری راسین نے ڈسٹرکٹ 3271 کی کاوشوں کو سراہایاجبکہ ڈسٹرکٹ گورنر کے اقدمات اور پروجیکٹس کی تعریف بھی کی اور مستقبل میں اپنے تعاون کا بھی بھر پور یقین دلایا اس موقع پر ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تحت دنیا بھر میں سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سماجی و فلاحی منصوبوں سے دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرکے ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جا رہا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ تعلیم،صحت اور روز گار کی فراہم روٹری کے اہم مشن ہیں جبکہ روٹری اور روٹرینز کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے جس کےلئے دن رات فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے جس سے اب تک لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ روٹرینز انسانیت کی خدمت سے سر شعار ہیں اور ایسے منصوبے پائے تکمیل تک پہنچائے جا رہے ہیں جس سے شرح خواندگی میں اضافہ ممکن ہو سکے جبکہ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہی نہیں بلکہ خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانا بھی ہمارا مشن ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل سماجی خدمات کا سب سے قدیم اور فعل ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے دنیا بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے جبکہ روٹری انٹرنیشنل میں شامل لاکھوں روٹرینز انسانیت کی خدمت پر معمور ہیں۔