اب فوج ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرے گی، فیصلہ ہو گیا

کچی میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم

اب فوج ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرے گی، فیصلہ ہو گیا

کراچی؛ نگراں سندھ کابینہ نے کچی میں فوجی آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچی میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ رفعت مختار نے کابینہ کو صوبے میں امن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال 218 افراد کو اغوا کیا گیا، 207 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا اور 11 تاحال یرغمال ہیں۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حکم دیا کہ مغویوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، گاؤں میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کی جائے، ڈاکوؤں سے سختی سے نمٹا جائے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو مغویوں کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء سندھ کابینہ نے کچی میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر آرمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کی