نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں سکول جانے والے طلباء کی کشتی دریا میں ڈوب گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں پیش آیا جہاں سکول کے طلباء سمیت دیگر افراد اپنے کام پر جانے کے لیے کشتی میں سوار ہو رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں بچوں سمیت 30 سے زائد افراد سوار تھے جو دریائے باگمتی کے قریب کشتی الٹنے کے باعث ڈوب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں سوار 20 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ 10 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ دریا کو عبور کرنے کے لیے کشتی کا استعمال کرتے ہیں اور حادثہ اس لیے پیش آیا کہ کشتی میں بہت سے مسافر سوار تھے۔
0 تبصرے