فاطمہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس ملزم کا موبائل فون نہیں کھول سکی
کندھ کوٹ: صوبائی وزیر قانون عمر سومرو نے کہا ہے کہ پریا کماری سمیت تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، پریا کماری کے اغوا کے وقت تعینات ایس ایس پی دو سال بعد واپس آگئے ہیں۔
وزیر قانون عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ پریا کماری ضرور بازياب ہو جائیں گی، پولیس کی کارکردگی قابل رحم ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانی پور کی حویلی میں بچی فاطمہ کے قتل کے کیس کی تفتیش کے دوران پولیس ملزم کا موبائل فون نہیں کھول سکی۔
قبل ازیں صوبائی وزیر عمر سومرو نے کندھ کوٹ میں مغویوں کے لواحقین اور ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں 9 ماہ قبل اغوا ہونے والی نازیہ کھوسو اور ان کی بیٹی کوثر کھوسو کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
0 تبصرے