سائفر کیس: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اٹک جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

سائفر کیس: عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے اٹک جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کو اٹک جیل میں ٹرائل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی قانونی ٹیم کے 9 وکلا کو اٹک جیل جانے کی اجازت دے دی گئی جب کہ سائفر کیس کی تفتیش کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 27 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔