اجلاس میں نگراں وزیر صحت سندھ کو پرائمری ہیلتھ کیئر ریفارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
کراچی: نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کے زیر صدارت پرائمری کیئر ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ کا جائزہ کا اعلی سطحی اجلاس، اجلاس میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی، اسپیشل سیکریٹری محمد علی شیخ، ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن بھی موجود، اجلاس میں ڈائریکٹر آر ایم این سی ایچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی، پراجیکٹ ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایچ اینڈ پی پی سندھ و دیگر بھی شریک، اجلاس میں نگراں وزیر صحت سندھ کو پرائمری ہیلتھ کیئر ریفارمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں محکمہ کی جانب سے جائزہ لینے کے لیے آزاد اور بروقت مانیٹرنگ سسٹم کی فعالی سے متعلق بریفنگ، اجلاس میں ضلعی سطح پر انفراسٹرکچر، افرادی قوت، مانع حمل اور دیگر ادویات کی کمی سے متعلق بریفنگ، ڈی ایچ اوز و ڈسپنسریز میں ہر وقت متعلقہ سہولیات کی موجودگی و فراہمی سے متعلق بھی بریفنگ، اجلاس میں بچوں کی ویکسینیشن سروسز و سہولیات پر بھی تبادلۂ خیال کيا گيا،
ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کھنا تھا کھ افرادی قوت کی کمی اور تربیت یافتہ اسٹاف کی عدم دستیابی کے باعث زیادہ مسائل جنم لے رہے ہیں، بعض لیبر رومز میں سہولیات کا فقدان ہے، ڈی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن کا کھنا تھا کھ محکمہ صحت کی جانب سے پی پی ایچ آئی کو 1300 سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کمیونٹی مڈوائف کی تنخواہیں کم ہونے کے باعث وہ نجی اداروں سے منسلک ہونے کو ترجیح دیتی ہیں، افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ویکسینیٹرز و انجینئرز کی بھرتی کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کے جواب کے منتظر ہیں
0 تبصرے