سیکریٹری اطلاعات کی زیرِ صدارت کراچی پریس کلب کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس

کراچی پریس کلب کے اراکین کے لئے مزید 700 پلاٹس کے انتظام اور ان کے لئے جگہ کی شناخت کے لئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،

سیکریٹری اطلاعات کی زیرِ صدارت کراچی پریس کلب کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس

کراچی: سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن کی زیرِ صدارت کراچی پریس کلب کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس۔ کراچی پریس کلب کے اراکین کے لئے مزید 700 پلاٹس کے انتظام اور ان کے لئے جگہ کی شناخت کے لئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، سیکریٹری ندیم میمن کا کھنا تھا کھ کے پی سی کے باقیماندہ اراکین کے لئے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ انتظامیہ سے رابطوں کو مستحکم کیا جائے ۔ کراچی پریس کلب کے الاٹ شدہ پلاٹس سے تجاوزات کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔ سرکاری زمین پر تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ تجاوزات ائندہ ایک ہفتے میں ہٹادی جائیں گی۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران سے کہا گیا کہ جونہی تجاوزات ہٹادی جائیں، واگذار کرائی گئی زمین پر فوری باونڈری وال تعمیر کردی جائے تاکہ کوئی اور قبضہ نہ کرسکے۔ صحافی کالونیوں میں پانی کی لائن پہنچانے کے لئے محکمۂ بلدیات کے نمائندہ افسر کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت کے بہترین تعاون اور سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سوائی خان چھلگری ، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، جنرل سیکریٹری شعیب احمد و دیگر عہدیداران کے علاوہ ضلع ملیر ،ضلع ویسٹ ضلع کیماڑی ، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، بورڈ آف ریونیو ، محکمۂ بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندہ افسران کی شرکت کی