آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا بجلی صارفین کے 200 یونٹس میں نرمی پر اتفاق

آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 400 یونٹ تک بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کی پاکستانی حکومت کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کے معاملے پر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق اقساط میں بل وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو عارضی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے گیس کے نرخوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا، گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔