پاکستان ہماری شان ہے ملک ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ہاو ¿س میں آرگنائزنگ کمیٹی مسلم لیگ( ن) کراچی نے MSF سندھ کے نوجوانوں سے ملاقات کی آرگنائزنگ کمیٹی میں طلال چوہدری، حناپرویز بٹ MSF کے مرکزی چیف کوآرڈینیٹر رانا سکندر ، سلمیٰ بٹ ،عاشق حسین کرمانی،MSF سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، صوبائی سیکرٹری جنرل عاقب خان تنولی، انفارمیشن سیکرٹری عبدلقدوس بلو کراچی ڈویڑن کے صدر سردار محمد سہیل، سیکرٹری جنرل کراچی ڈویڑن فیضان عباسی اور دیگر ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے موقع پرآرگنائزنگ کمیٹی نےMSF کو تمام تعلیمی اداروں میں فعال کرنے اور تنظیم نو کے حوالے سے طلبہ کے انٹرویو کئےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان ہماری شان ہے ملک ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی 76فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ نوجوان ہی سیاسی جماعتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ مستقبل میں بھی ملک کی باگ ڈور انہیں کو سمبھالنی ہے جس کےلئے ان میں قائدانہ صلاحیتیںہونا نہایت ضروری ہیں انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن )پاکستان بھر سے نوجوان قیادت کو الیکشن میں حصہ لینے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی جس کےلئے چیف آرگنائزر مریم نواز خود MSF کی تنظیم سازی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں تا کہ پاکستانی نوجوانوں کو عملی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی نے MSF سندھ کی ٹیم کی کارگردگی کو سراتے ہوئے MSF کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نوجوانوں کو قافلہ جمہوریت نظریہ نوازشریف میں شامل کرنے کی ہدایات دی اور ہر قسم کے مسائل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.
0 تبصرے