فاطمہ ڈکیتی کیس: ڈی این اے رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی، پولیس کی سستی عیاں

ذرائع کے مطابق مقتولہ فاطمہ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی

فاطمہ ڈکیتی کیس: ڈی این اے رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی، پولیس کی سستی عیاں

کراچی: رانی پور کی پیرانی حویلی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی فاطمہ کے کیس میں تفتیشی پولیس سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ فاطمہ کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی۔ معصوم بچی فاطمہ کیس میں نامزد حنا شاہ اور فیاض شاہ بھی اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ اسد شاہ کے ڈی این اے کے لیے نمونے دوبارہ لاہور اور کراچی بھیجنے کے باوجود تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ کیس کی تفتیش کرنے والے خیرپور کے ایس ایس پی روحیل کھوسو بھی تبدیل ہوگئے۔ دوسری جانب سندھ میں بچوں سے زیادتی کے انسداد ریپ ٹرائل اینڈ انویسٹی گیشن ایکٹ 2021 پر ذرائع کا کہنا ہے کہ عملدرآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اور نادرا نے جواب جمع کرا دیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے جواب طلب کرلیا۔