گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک طرف ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے تو دوسری طرف پی ڈی ایم حکومت شاہانہ اخراجات میں مصروف تھے۔
سیکرٹری اطلاعات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کیے جس میں پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ، الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ اور ڈیجیٹل کو 1 ارب 23 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ میڈیا
ملکی قرضوں میں اضافے میں پی ڈی ایم حکومت کا بھی بڑا کردار رہا، ملکی قرضوں کا حصہ 19 کھرب 4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
جولائی 2023 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 61 ارب 8 کروڑ روپے تھا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے 907 ارب روپے زیادہ ہے۔
0 تبصرے