سندھ کے مختلف شہروں میں پریا کماری اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج، دھرنے

ختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے پریا کماری اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے

سندھ کے مختلف شہروں میں پریا کماری اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج، دھرنے

سندھ کے مختلف شہروں میں مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے پریا کماری اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جروا میں پریا کماری اور دیگر یرغمالی بازیابی اسکول کے طلباء نے کاشف منگرہ، بلال شاہ اور دیگر کی قیادت میں حیات پتافی چوک سے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ اوباڑی میں سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں محمد یوسف مزاری، غلام اکبر گناب اور دیگر کی قیادت میں پریا کماری، کبل کش سمیت دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے مین چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ دھابیجی میں پریا کماری اور دیگر یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے نظام جوکھیو کی قیادت میں جسقم کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ جامشورو میں سندھ کی معصوم پریا کماری اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے باضمیر لوگوں کی کال پر جامشورو میں ڈاکٹر راجکمار رتنانی، ڈاکٹر پریم کمار چھتانی اور دیگر نے پیدل مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے، روزانہ کئی لوگ اغوا ہو رہے ہیں، لیکن پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معصوم پریا کماری سمیت تمام مغویوں کو رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔