بحریہ ٹاؤن نے فیض محمد گبول کے گاؤں سمیت تین گاؤں کی سڑک بلاک کر دی

500سے زائد دیہاتی بحریہ ٹاؤن کے قیدی بن چکے ہیں

بحریہ ٹاؤن نے فیض محمد گبول کے گاؤں سمیت تین گاؤں کی سڑک بلاک کر دی

کهوکهراپار (رپورٹر) بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے گزشتہ روز صبح تھانہ گداپ کی پولیس کی گاڑیوں کے ہمراہ بھاری مشینری کی مدد سے مرحوم فیض محمد گبول کے گاؤں نور محمد گبول، سومار گبول اور الو سمیت تین دیہاتوں کو جانے والی سڑک کو کھود کر ديوار بنا دی۔ جس سے 500 سے زائد دیہاتی بحریہ ٹاؤن کے قیدی بن چکے ہیں۔ اس سلسلے میں دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گاؤں کی گذرگاہوں کی بندش کے باعث بیمار اسپتالوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں، طلباء اور ملازمین اسکولوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں، جب کہ کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ گاؤں والوں نے روک دیا ہے تنظیموں اور رہنماؤں نے مدد اور مداخلت کی اپیل کی ہے۔