پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے بعد اب اس نگران حکومت کو سندھ کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے

یہ ڈاکو راج حکومت نے بنایا ہے۔معصوم بچوں کو اغوا کرنے والے ڈاکو ہیں

پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے بعد اب اس نگران حکومت کو سندھ کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے

مورو: مورو میں جئے سندھ رہنما کمیٹی و چیئرمین جئے سندھ محاذ ریاض علی چانڈیو کی قیادت میں جئے سندھ رہنماء کمیٹی کی جانب سے 17 ستمبر کو سکھر میں اعلان کردہ احتجاجی ریلی مہم کے سلسلے میں مورو شاہی بازار سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر شاہی بازار چوک پر ریلی کے اختتام پر سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے شہریوں اور قومی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کے بعد اب اس نگران حکومت کو سندھ کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی نے یہاں ٹھگوں کی حکومت بنائی ہے، 15 سال تک ظالمانہ حکومت قائم کرنے والی پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی حکومت ہے، جو قبضے کی حکومت ہے، ہم پوچھتے ہیں کہ لاہور میں ایسا کیوں نہیں؟ فیصل آباد میں ڈاکو کیوں نہیں؟ پاک پتن میں ڈاکو کیوں نہیں؟ راولپنڈی میں ڈاکو کیوں نہیں؟ لیکن گھوٹکی، کشمور اور کندھ کوٹ میں ڈاکو کیوں ہیں؟ سکھر اور جیکب آباد میں ڈاکو کیوں ہیں؟ یہ ڈاکو راج حکومت نے بنایا ہے۔معصوم بچوں کو اغوا کرنے والے ڈاکو ہیں اور دوسرے ڈاکو ایسے ہیں جن کے آٹے کی قیمت 160 روپے اور چینی 200 روپے تک ہے۔ اس موقع پر ریلی میں سید نواز شاہ بھادائی، مصطفی عمرانی، ابرار مورائی، عرفان ڈاہری، وقار کلہوڑو، دانش میمن، نعمان لنڈ موجود تھے۔