افسران کی تقرریوں اور تبدیلیوں کی فہرست تیار کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کرادی گئی
کراچی: سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، اس حوالے سے فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔
نگراں صوبائی حکومت میں بیوروکریسی کی تبدیلیوں کے معاملے پر افسران کی تقرریوں اور تبدیلیوں کی فہرست تیار کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کرادی گئی ہے۔
پورے صوبے میں تعینات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا جائے گا، اس سلسلے میں آج شام تک تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی فہرست پر اعتراض نہیں کیا اور تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
0 تبصرے