بجلی کے بلوں میں کوئی ریلیف نہیں، آئی ایم ایف نے نگراں حکومت کا مطالبہ مسترد کر دیا

پلان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اثر ساڑھے 6 ارب روپے سے کم ہوگا: ذرائع

بجلی کے بلوں میں کوئی ریلیف نہیں، آئی ایم ایف نے نگراں حکومت کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا منصوبہ مسترد کر دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پلان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا اثر ساڑھے 6 ارب روپے سے کم ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی استعداد پوری کرنے کے لیے پلان کی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پلان کو دوبارہ آئی ایم ایف سے شیئر کرنا ہے جو تاخیر کی وجہ ہے، نیا پلان شیئر ہونے کے بعد آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے باہر نہ جانے کا کہا گیا ہے، آئی ایم ایف سے بل 4 ماہ میں وصول کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقساط میں بلوں کی وصولی کے منصوبے پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔