روٹری انٹرنیشنل سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے محمد حنیف خان

پاکستانی نوجوان بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں دردانہ ارشد

روٹری انٹرنیشنل سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے محمد حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے ممبر شپ سیمینار2023-24کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ روٹری کورآرڈینیٹردردانہ ارشد،چیئرمین ڈسٹرکٹ ممبرشپ اٹریکشن کمیٹی شاہد اسماعیل ،ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین ،آر آئی ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی،ٹرسٹی دی روٹری فاﺅنڈیشن عزیز میمن ،نامزد ڈسٹرکٹ گورنرسال برائے2025-26شکیل احمد قائم خانی،ڈسٹرکٹ گورنر 2021-22 ڈاکٹر آفتاب امام، پی ڈی جی سلیم راﺅ، پی ڈی جی انجینئر محمد اقبال قریشی،پی ڈی جی محمد عرفان قریشی،ڈسٹرکٹ فیسیلٹر ایڈمرل (ر) تنویر احمد،ڈسٹرکٹ سیکریٹری آصف مکاتی ،فہد سکندر،روٹریکٹ ڈی آر محمد سلمان راجپوت کے علاوہ 200سے زائد روٹرینز نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی روٹری انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ انٹریکٹ، روٹریکٹ اور روٹرینز خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ممبران کی تعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے تا کہ سماجی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں300سے زائد کلبس اور لاکھوں روٹرینز سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ سیلاب ،زلزلہ اور کورونا جیسے حالات میں بھی روٹری انٹرنیشنل بے بھر پور خدمات سر انجام دی ہیں جس میں متاثرین کی بحالی اورامداد ی سرگرمیاں شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ روٹری کورآرڈینیٹر دردانہ ارشد نے کہا کہ پاکستانی نوجوان بھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد روٹری انٹرنیشنل کا حصہ ہے جو اس پلیٹ فارم کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر نے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور ایسے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس سے غربت ک لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکتے دردانہ ارشد نے کہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے ساتھ وہاں کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے اور خواتین کو امپاور کرنے کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں آرہا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ ممبرشپ اٹریکشن کمیٹی شاہد اسماعیل نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سماجی خدمات پیش کرنے والا واحد سماجی ادارہ ہے انہوں نے کہا کہ ہر مشکل دور میں روٹرینز اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنے بھائیوں کی مدد کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں کیونکہ ہمارا مشن انسانیت کی خدمت ہے شاہد اسماعیل نے کہاکہ ملک سے پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کےلئے بھی روٹرینز نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے پولیو کیسز نہ ہونے کے برابر ہو چکے ہیں انہوںنے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں تا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنا یا جا سکے سیمینار کے موقع پر 30سے زائد نئے ممبران کو روٹری کی پن بھی لگائی گئی