سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی
سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر اہم سماعت آج ہوگی
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ دن 11:45 بجے سماعت کرے گا
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہیں
سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں
سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس میں اب تک اڑتالیس سماعتیں کرچکی ہے
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے 26 سماعتوں پر دلائل مکمل کئے
وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے 20 سماعتوں پر دلائل دیئے
چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے
سپریم کورٹ میں کیس کی گزشتہ سماعت 18 اگست 2023 کو ہوئی تھی
گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے مقدمے میں فل کورٹ بنانے کی تجویز دی تھی
0 تبصرے