کراچی: شاعر و مصور دلشاد احمد دہلوی کے ساتھ گلش اقبال میں ایک شام منائی گئی

تقریب کی صدارت معروف شاعر سابق ریزیڈنٹ ڈائریکٹر اکیڈمی ادبیات پاکستان قادر بخش سومرو نے کی

کراچی: شاعر و مصور دلشاد احمد دہلوی کے ساتھ گلش اقبال میں ایک شام منائی گئی

کراچی(وسیم قریشی) اے کےآرٹ پروموٹرز کے عبدالکریم کی جانب سے اپنے استاد شاعر و مصور دلشاد احمد دہلوی کے ساتھ گلش اقبال میں ایک شام منائی گی تقریب کی صدارت معروف شاعر سابق ریزیڈنٹ ڈائریکٹر اکیڈمی ادبیات پاکستان قادر بخش سومرو نے کی، معروف شاعر و مصور دلشاد احمد دہلوی کی آمد پر پھولوں سے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گے،اس موقع پر کراچی کے معروف کمپیر اقبال سہوانی اپنی خوبصورت آواز اور اسٹائل میں کمپرنگ کی,جبکہ اس موقع پر عبدالکریم، تنویر سکن، شبانہ شبی تار، ریحانہ احسان، ڈی ایس پی حبیب الله، مرتضیٰ شریف، رانا اقبال، اورنگزیب، رمیز علوی، عطا الرحمان، قاضی ارشاد احمد، قاضی احمد، سید ریحان حبیب، قاضی دانش اور دیگرموجود تھےاس موقع پر شعرا کرام نے اپنے اپنے انداز میں اشعار پڑھے جبکہ شاعر و مصور دلشاد احمد دہلوی نے ا پنا کلام پڑاھا،آخر میں صدرتقریب قادر بخش سومرو نے اتنا شاندار پروگرام منعقد کرنے پر اے کے پروموٹرز کے عبد الکریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کریم بھائی نے اپنے استاد کی جو پذرائی کی وہ قابل تعریف ہے اختتام پر پر تکلیف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔