صحت کی بہترین سہولیات حاصل کرنا عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے۔ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ لبیب احمد طاہر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن اور روٹری کلب مکلی ٹھٹھ کے اشتراک سے شاہ لطیف میڈیکل سینٹر ٹھٹھ میں ایک روزہ فری جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امراض میں مبتلا 500 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور مفت ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ انہیں ادویات بھی فری فراہم کی گئیں اس موقع پر لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن کی پریزیڈنٹ بشری آصف میاں نور ،لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے وائس پریزیڈنٹ لبیب احمد طاہر،چیف اگزیکٹو رضوان الٰہی, سیکرٹریز زید، داؤد، اجالا، ارم اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھے میڈیکل کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بشری آصف میاں نور نے کہا کہ لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن سماجی خدمات میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں تا کہ غریب افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں کیونکہ مہنگائی کے سبب غریب افراد علاج معالجے کی سہولیات سے محروم ہوتے جا رہےہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جبکہ مہنگی ادویات اور مہنگے علاج کی وجہ سے بر وقت علاج نہیں کر وایا جاتا جس سے یا تو مرض لا علاج ہو جا تا ہے یا پھر انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں تا کہ غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں۔لائف ہیلتھ فاؤنڈیشن کے وائس پریزیڈنٹ لبیب احمد
طاہر نےکہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد سے نہ صرف مرض کی بر وقت تشخیص ہوتی ہے بلکہ مریضوں کا بر وقت علاج ہونے سے ان کی جان بھی بچائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ صحت کی بہترین سہولیات حاصل کرنا عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے مگر مہنگائی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد علاج معالجے سے محروم ہے کیونکہ صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کر کے ہی تمام بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے جس کے لئے انسانی خدمت کے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے ہر دیہی اور نواہی علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری ہے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ روٹری انٹرنیشنل تھری ٹو سیون کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری آصف مکاتی نے کہا کہ لائف اینڈ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قیام کے مقصد ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہمارے تمام رضا کار خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
0 تبصرے