کراچی کو واپڈا کی دائرہ ذمہ داری سے دور اور باہر رکھا گیا ہے
متحده رهنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کهنا ہے که اس وقت پورے پاکستان میں بجلی کے بحران پر صورتحال کشیدہ اور سنگین ہے کراچی میں پاکستان کے دوسرے علاقوں سے زیادہ گھمبیر صورتحال نظر آ رہی ہے ایسا لگتا ہے متوسط طبقے کو بھی معذور کر دیا جائے گا کہ وہ بل ادا نہ کر سکے جس رفتار کے ساتھ بجلی کے بل بڑھ رہے ہیں ایسا لگتا ہے ایک بڑا بحران ہمارا منتظر ہے نگران وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں احتجاج کہیں فسادات میں تبدیل نہ ہو جائے ہمیں اس بات کا خدشہ ہے اگر بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی تو عوامی مفاد میں ہم احتجاج کا حصہ بننے پر مجبور ہونگے ہم نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اب تک کر رہے ہیں کراچی کو واپڈا کی دائرہ ذمہ داری سے دور اور باہر رکھا گیا ہے
0 تبصرے