نگران وزیراعلیٰ سندھ کو مالی سال 24-2023 کے دوران SRB ٹیکس وصولی رپورٹ موصول

رواں مالی سال کے ماہ اگست میں SRB نے 16.02 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے ، نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ کو مالی سال 24-2023 کے دوران SRB ٹیکس وصولی رپورٹ موصول

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو مالی سال 24-2023 کے دوران SRB ٹیکس وصولی رپورٹ موصول, نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا تها که رواں مالی سال کے ماہ اگست میں SRB نے 16.02 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے ، سندھ روینیو بورڈ نے آگاہی ديتے کها که جو گزشتہ سال کے اگست کے ماہ سے 36 فیصد زیادہ ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست کے ماہ میں 11.79 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے ، مالی سال 24-2023 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران SRB کی مجموعی محصولات 30.43 ارب روپے ہے جو گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوہ ماہ سے 49 فیصد زیادہ ہے ، یاد رہے کہ سال 23-2022 کے ابتدائی دہ ماہ میں 20.476 ارب روپے وصول کئے تھے ، ٹیکس وصولی شرح میں اضافے کا سہرا ٹیکس دہندگان کے تعاون سے ممکن ہوا، نگران وزیراعلیٰ سندھ کا کهنا ته که امید ہے SRB اس سال کا 235 ارب روپے کا ٹیکس وصولی ہدف پورا کرے گی، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیکس وصولی کی کامیابی پر SRB حکام کی کاوشوں کو سراہا