8ماہ میں 400 افراد لاپتہ ہوئے

8ماہ میں چار سو آٹھ افراد لاپتہ ہوئے: سینئر صحافی حامد میر

8ماہ میں 400 افراد لاپتہ ہوئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں چار سو آٹھ افراد لاپتہ ہوئے، گزشتہ سال پارلیمنٹ میں بل پاس ہوا لیکن یہ بل قانون نہ بن سکا، شہباز شریف نے صحافی مدثر نارو کی بازیابی کا وعدہ کیا تھا۔ وہ بازیاب نہ ہوسکا اور ایک اور صحافی عمران ریاض لاپتہ ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا کوئی وارث نہیں، بندیال صاحب بیٹھ کر اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، صرف مظلوم بدلتا ہے، ظالم وہی رہتا ہے۔ نگران وزیراعظم کیا کرسکتا ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے کہا کہ جب جسٹس مظہر نقوی کی لاہور ہائیکورٹ میں تقرری ہوئی تو اعظم نذیر تارڑ نے ان کی ایمانداری کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔ ماضی میں سپریم کورٹ لاپتہ افراد کی رہائی کی درخواستوں کی سماعت کرتی تھی۔