دوسری پوزیشن خیرپور کی عبدالتوحید گھمرو اور حفصہ شیراز نے 993 نمبر لے
سکھر (بيورو) تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، پری میڈیکل، انجینئرنگ، کامرس اور ہوم اکنامکس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن سکھر کی میرب عمران نے 997 نمبر لے کر حاصل کی، دوسری پوزیشن خیرپور کی عبدالتوحید گھمرو اور حفصہ شیراز نے 993 نمبر لے کر اور تیسری پوزیشن محمد کاشف نے حاصل کی۔ شیخ اور ملائکہ زہرہ جنہوں نے 997 نمبر حاصل کئے۔ گھوٹکی کے اسلامیہ پبلک سکول کی طالبہ شہنیلا اقبال مہر نے 939 نمبروں کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 20729 امیدواروں میں سے 19317 امیدوار پاس اور 1365 امیدوار فیل ہوئے جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں خیرپور کے عادل مصطفی شیخ نے 998 نمبر لے کر پہلی، غضنفر علی لاشاری میرپور ماتھیلی نے 985 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنو عاقل وصی محمد عمر سمیجو نے 985 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں 10899 امیدواروں میں سے 9873 امیدوار پاس اور 990 امیدوار پری انجینئرنگ گروپ میں فیل ہوئے۔
0 تبصرے