پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہفتے کو سری لنکا کے شہر پالیکیلی میں کھیلا جائے گا
پالیکیلی (ویب ڈیسک) 16ویں ایشیا کپ 2023 کا اہم ترین میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہفتے کو سری لنکا کے شہر پالیکیلی میں کھیلا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے اور موسم کی مختلف ویب سائٹس نے ہفتے کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
سری لنکا کے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز پالکیلی میں بارش کا 70 فیصد امکان ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار ہے، کیونکہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے میچ ایشین کرکٹ کونسل یا آئی سی سی ایونٹس میں ہوتے ہیں۔
اگست اور ستمبر کے دوران سری لنکا میں صاف موسم کا امکان کم ہوتا ہے اور اس دوران بہت کم میچ کھیلے جاتے ہیں۔
اگر پاک بھارت بارش سے متاثر ہوا تو دونوں ٹیمیں پوائنٹس شیئر کریں گی، پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ ابتدائی مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پہلے ہی نیپال کو شکست دے چکا ہے، جب کہ اگلے مرحلے کے لیے بھارت کا اپنے گروپ میں مقابلہ نیپال سے ہوگا، اسے ہرانا ضروری ہے
0 تبصرے