مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج نگراں حکومت کو ارسال کی جائے گی

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کے بلوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج نگراں حکومت کو ارسال کی جائے گی، آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 20 روپے اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے۔