عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے حکومت میں شامل کیا گیا تو غریب عوام کی آواز ایوانوں میں بلند کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقلیتی رہنما کرشن ساگر کو سندھ کا صوبائی وزیر اقلیتی امور بنانے پر غورکیا جا رہا ہے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے اقلیتی رہنما کرشن ساگر کو اہم حکومتی ذمہ داریاں سونپنے کی اطلاعات پر اقلیتی کمیونٹی نے مسرت کا اظہارِکیا ہے کرشن ساگر کا تعلق پاکستان ہندو کونسل سے ہے جو اقلیتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں اور مختلف پلیٹ فارم پر ہندو کمیونٹی کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ کرشن ساگر سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں اور بغیر رنگ و نسل اور مذہب کے عرصہ دراز سے سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کرشن ساگر کا شمار پاکستان ہندو کونسل کے سماجی متحرک لیڈران میں ہوتا ہے کرشن ساگر اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ ہر محاذ پر آگے آگے رہتے ہیں، وہ ہر سال ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب کے منتظمین میں شامل ہیں،کرشن ساگر کے مطابق انکی زندگی کا مقصد عوام اور اقلیتی کمیونٹی کی خدمت ہے وہ مذہبی ہم آہنگی میں ہمیشہ اپنے آپ کو ثابت قدم رکھتے ہیں ماہ رمضان المبارک ہو عید میلاد النبی ہو یوم آشور ہو عید کا دن ہو کرسمس یا دیوالی وہ ہمیشہ اپنے وطن پاکستان اور اس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کی آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں کرشن ساگر شہر قائد کے سفارتی حلقوں میں بھی مقبول ہیں،کرشن ساگر کے مختلف قونصل خانوں کے سفارتی افسران کے ساتھ قریبی مراسم ہیں جبکہ وہ پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر اقلیتی رہنما کرشن ساگر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا مشن ہے حکومت میں شامل کیا گیا تو غریب عوام کی آواز ایوانوں میں بلند کریں گے انہوںنے کہا کہ پاکستان وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں تعلیمی میدان اور ملازمت کے حصول میں بھی میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے کرشن ساگر نے کہا کہ عوام کی خد مت ہمارا نصب العین ہے
0 تبصرے