حدیقہ کیانی کے ڈرامے ’’حادثه‘‘ پر پابندی کيوں لگی؟

ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے ناظرین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں

حدیقہ کیانی کے ڈرامے ’’حادثه‘‘ پر پابندی کيوں لگی؟

اسلام آباد(شوبز نیوز) پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کے متنازع ڈرامے ’’حادثہ‘‘ نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے ناظرین کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔پیمرا کے مطابق ڈرامے کی کہانی پاکستانی سماجی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی اور پیمرا اتھارٹی نے ناقص مواد، نامناسب کہانی اور عوامی ردعمل کے باعث پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت اس پر پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دیا ہے۔ ڈرامے کے حوالے سے شکایات کونسل پیمرا ایکٹ اور پیمرا ضابطہ اخلاق کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ڈرامہ اور اس کی مرکزی کردار حدیقہ کیانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈرامے کی ٹیم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لاہور کے قریب موٹر وے پر اغوا ہونے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر مبنی کہانی بنائی ہے۔