حیدرآباد: بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن مظلوم لوگوں کی آواز ہے : حاجی محمد یاسین آرائیں

ہمارا مقصد لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا

حیدرآباد: بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن مظلوم لوگوں کی آواز ہے : حاجی محمد یاسین آرائیں

حیدرآباد: بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن مظلوم لوگوں کی آواز ہے ہمارا مقصد لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرناہے۔ان خیالات کا اظہار ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکریٹری حاجی محمد یاسین آرائیں نے حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے ادارہ تعلیم ۔تربیت وتحفظ برائے نابینا افراد میں بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلی حاجی محمد اقبال قریشی کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ روپے کی پہلی قسط پچاس ہزار روپے ایچ ڈبلیو اے بی کے جنرل سیکریٹری اے ڈی پیرزادہ کے حوالے کرنےکے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ دوسری قسط بھی جلد ریلیز کردی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم ادارے میں بصارت سے محروم بچوں کی تعلیم ۔ تربیت و فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی ۔اس موقع پر ایچ ڈبلیو اے بی کے جنرل سیکریٹری اے ڈی پیرزادہ نے حاجی محمد اقبال قریشی اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکریٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی بھائی خان ویلفیئر کا تعاون جاری رہا تو ہمارا ادارہ نابینابچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم فراہم کرسکے گا کیونکہ یہ ادارہ آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے