ہسپانوی فٹبال چیف کا عورت کھلاڑی کو سرعام بوسہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہسپانوی ٹیم کے سربراہ کو اس وقت مبارکباد کے بجائے تنقید کا سامنا ہے

ہسپانوی فٹبال چیف کا عورت کھلاڑی کو سرعام بوسہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

سڈنی (ویب ڈیسک) پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہسپانوی ٹیم کے سربراہ کو اس وقت مبارکباد کے بجائے تنقید کا سامنا ہے۔ غیر ملکی پریس ایجنسی کے مطابق اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر اعلیٰ ترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔ رنگا رنگ ٹرافی اور تقسیم انعامات کی تقریب فتح کے جشن کا اختتام ہوا۔ اسپین کی تاریخی فتح کا جہاں ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے وہیں رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے صدر لوئس روبلز شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ انہیں ٹرافی اور ایوارڈز کی تقریب میں فٹ بال کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صدر لوئس روبلس فیفا عہدیدار کے طور پر سٹیج پر تھے۔ اس دوران لوئس روبلز نے ہسپانوی کھلاڑیوں کو تمغے پیش کیے اور انہیں مبارکباد دی تاہم انہوں نے مڈفیلڈر ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ دنیا بھر میں ہسپانوی فٹبال چیف کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ، کپتان اور فیفا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم متاثرہ کھلاڑی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مجھے ان کا رویہ پسند نہیں آیا۔ جس پر ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ لوئیس روبلز نے اسپین کے ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ دو افراد کے درمیان تاریخی فتح کا جشن منانا معمول کا مظاہرہ ہے جو کوئی بری بات نہیں ہے۔