صحافیوں کے مسائل، فلاح و بہبود کیلئے اہم امور پر گفتگو
لاہور (نامہ نگار) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کی ایم او یو کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ پی ایف یو جے آفیشل میں منعقد ہوٸی تقریب میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یوکے کے مرکزی چیف کوآرڈینیٹر شاہین بٹ، مرکزی رہنما JAP حامد صدیق انجم، چیف کوآرڈینیٹر لاہور JAP امان اللّٰہ کھوکھر، کوآرڈینیٹر لاہور JAP نعیم خان، سماجی رہنما تنویر بٹ، پی ایف یو جے آفیشل کے صدر جان محمد رمضان، سیکرٹری جنرل واجد علی باوا، ترجمان فاونڈر و چیرمین پی ایف یو جے آفیشل رانا شہزادہ الطاف، چیٸرمین پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل چوہدری حسیب شوکت، جنرل سیکرٹری پی یو جے آفیشل ملک تنویر احمد، فنانس سیکرٹری پی یوجے آفیشل عارف خان، ناٸب صدر سمیر چوہدری، آرگناٸزر پی یوجے آفیشل چوہدری عظیم، جواٸنٹ سیکرٹری عبدالخالق، ممبر گورننگ باڈی بلال بٹ، محمد ذیشان، سابق جنرل سیکرٹری پی یو جے آفیشل سید آصف الیاس سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور چیف کوآرڈینیٹر JAP شاہین بٹ کو پی ایف یوجے آفیشل کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی گٸی تقریب سے خطاب کےدوران شاہین بٹ،حامد صدیق انجم، امان اللّٰہ کھوکھر، نعیم خان، جان محمد رمضان، واجد علی باوا اور رانا شہزادہ الطاف کا کہنا تھا کہ جلد دونوں یونین مل کر صحافیوں کے لیے پاکستان اور یوکے میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ وفود کا تبادلہ بھی کیا جائے گا ہمارے ممبرز ہماری فیملی ہیں اپنے ممبرز کی فیملیوں کے لیے تعلیم اور ہیلتھ کے لیے بھی جلد پروگرام شروع کرینگے۔تقریب کے اختتام میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
0 تبصرے