کراچی(وسیم قریشی)کم عرصے میں زیادہ شہرت پانے والی مشہور و معروف اداکارہ کراچی میں ادیبہ زہرا کی میڈیا سے خصوصی بات چیت اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ فیشن شو میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ ادبیہ زہرا کا کہنا ہے کہ اپنی خدا داد صلاحیتوں کے زریعہ سے کامیابی کا راستہ اپنانے کی خواہش مند ہے بہت زیادہ کام نہیں کیا پھر بھی لوگ مجھے جانتے ہیں اور میرے کام کو پسند کرتے ہیں یہ میری محنت کے ثمر کے ساتھ ساتھ میری خوش قسمتی ہے اچھی پرفارمنس کے لیے اپنے سینیئر کے کام سے استفادہ ضروری اداکاری کا خاصہ ادب ہے بڑوں کی تعظیم اور چھوٹوں سے اچھا رویہ کامیابی اور شہرت اور عزت سے ہمکنار کرتا ہے شہرت کی بلندیوں کا حصول کام کو جنون بنائے بغیر ممکن نہیں اپنی اداکاری سے دنیا میں اپنا ایک مقام بنانا چاہتی ہوں جس کے لیے رات دن انتھک محنت اور کوشش کر رہی ہوں خواتین اداکاری کو خود اعتمادی اور حوصلے کو بلند کر کہ ہر قدم احتیاط سے رکھنا چاہے عزت وقار اور عظمت کے ساتھ ساتھ اپنے اچھے کردار کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے کیونکہ اصل کردار ہے اور کردار کے ساتھ ہم اپنی عزت کے ساتھ عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے
ہیں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کے بہت راستے ملے مگر ایسا کوئی راستہ اختیار نہیں کیا جہاں کامیابی وقتی ہو سنتی سب کی ہوں کرتی وہی ہوں جسے میرا دماغ تسلیم کرتا ہے شوبز میں کٹ پتلی نہیں بنی اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام اور مقام بنا رہی ہوں مجھے یقین ہے کہ محنت اور سچی لگن سے جو کام کیا جائے اس میں کامیابی اور کامرانی ضرور ملتی ہے
0 تبصرے