کے یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری سے بول نیوز کے سی او او کی ملاقات
بول نیوز کی نئی انتظامیہ کی تمام ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی، کے یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری سے بول نیوز کے سی او او کی ملاقات، خریدو فروخت کے معاہدے کی شرائط سے آگاہ کیا، سی او او بول نیوز کا کهنا تها که کسی ملازم کو فارغ نہیں کریں گے، تنخواہیں بینک کے ذریعے دیں گے اور ہیلتھ انشورنس بھی کرائیں گے، اگست کی تنخواہ ہماری ذمے داری لیکن رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی بھی معاہدے میں شامل ہے، کے یو جے کی بول کے سابق ملازمین سے اپنے واجبات سے متعلق کے یو جے کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کی درخواست،
بول نیوز کی نئی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بول کے موجودہ اور سابق ملازمین کی تںخواہوں اور مراعات کے واجبات ترجیحی بنیادوں پر ادا کیے جائیں گے ادارے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا جبکہ ملازمین کو ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر مراعات دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے بول نیوز میں ستمبر سے تنخواہیں بینک اکاونٹ میں ملا کریں گی۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا پر مشتمل کے یو جے کے دو رکنی وفد نے بدھ کو بول نیوز کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سے بول کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد بول نیوز کی خرید و فروخت کے معاہدے میں موجودہ اور سابقہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق آگاہی حاصل کرنا اور اس اہم معاملے پر کے یو جے کی تشویش سے آگاہ کرنا تھا خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں بول نیوز کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیپٹن جمیل کی جانب بتایا گیا کہ بول کی خرید و فروخت کے معاہدہ کے تحت نئی انتظامیہ نے یکم اگست سے ذمے داریاں سنبھالی ہیں اور اگست کی تنخواہ کی ادائیگی ان کی ذمے داری ہے لیکن معاہدے میں یہ بات شامل ہے کہ بول کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کو بھی ان کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کے یو جے کی جانب سے ایسا جلد کیے جانے کے مطالبے پر انہوں نے بتایا کہ موجودہ ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اسی ماہ مل جائے گی جبکہ بعض ملازمین جن کی جون کی تنخواہ بھی واجب الادا ہے انہیں ستمبر میں ملنے والی تنخواہ کے ہمراہ جون کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کے یو جے کی جانب سے بول اخبار کے ملازمین کا معاملہ اٹھانے جانے پر سی او او بول نیوز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ اخبار کے تمام ملازمین کو ان کے واجبات بھی ماہ ستمبر میں ادا کردیئے جائیں گے بول نیوز کے سابق ملازمین کی تنخواہوں اور تمام ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کے معاملے پر نئی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ معاہدے میں اس حوالے سے یہ بات شامل ہے کہ سابق ملازمین کی تنخواہوں اور پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جائے گی اور اس سلسلے میں سابق انتظامیہ کو ادائیگی کے وقت نئی انتظامیہ ایک معقول رقم اس مد میں منہا کرلے گی انہوں نے اس سلسلے میں کراچی یونین آف جرنلسٹس سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ وہ تمام سابق ملازمین جن کے بول نیوز پر واجبات ہیں ان کی فہرستیں کے یو جے کی جانب سے انہیں فراہم کردی جائیں تاکہ انہیں ان کے واجبات ادا کیے جاسکیں تاہم جن ملازمین نے عدالتوں میں کیسز دائر کیے ہوئے ہیں انہیں عدالتی حکم کا انتظار کرنا پڑے گا سی او او بول نیوز کیپٹن جمیل کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی انتظامیہ ہر چیز کو صاف شفاف رکھنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے بول کے تمام ملازمین کے بینک اکاونٹس کھولے جائیں گے اور تنخواہیں بینک کے ذریعے ادا کی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس نہیں کاٹا جائے یہ ٹیکس بول کی انتظامیہ ادا کیا کرے گی بول سے کسی ملازم کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پر بھی کام ہورہا ہے۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے بول نیوز کے ملک بھر میں تمام سابق ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے واجبات سے متعلق کے یو جے کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کریں تاکہ ایک جامع فہرست بول کی نئی انتظامیہ کو فراہم کی جاسکے اس سلسلے میں کے یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کے ارکان سے رابطے کے ساتھ ساتھ کے یو جے کے واٹس ایپ نمبر 03463803080 ، کے یو جے کے فیس بک اکاونٹ
www.facebook.com/TheOfficialKUJ۔
پر ان باکس میں بھی میسیجز کیے جاسکتے ہیں۔
0 تبصرے