آئی جی اور محکمہ داخلہ کو 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور محکمہ داخلہ کو 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سود کا کاروبار چلانے سے متعلق اہم سماعت ہوئی، عدالت نے صوبے بھر میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور صوبائی محکمہ داخلہ کو قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو سود خوروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 26 ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے ’دی سندھ پروبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ‘ کے رولز دو ماہ میں بنانے کا حکم بھی دیا۔
0 تبصرے