پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی
ہمبنٹوٹا (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.1 اوورز میں 201 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ چھ ٹی ٹوئنٹی اور چار ون ڈے میچز کے بعد افغان ٹیم پہلی بار پاکستان کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان بابر اعظم کھاتہ کھولے بغیر مجیب الرحمان کا پہلا شکار بن گئے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 20، آل راؤنڈر آغا سلمان نے 7، اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے 2، 2 رنز بنائے۔
امام الحق نے افغان باؤلرز کا کافی دیر تک مقابلہ کیا اور انہوں نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، سوائے شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز کے جبکہ نسیم شاہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے تین، محمد نبی اور راشد خان نے دو دو اور رحمت شاہ اور فضل الحق فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے 202 رنز کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی، افغان بلے بازوں میں سے کوئی بھی پاکستانی بولرز کا زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کرسکا اور نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 18 اور عظمت اللہ نے 16 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے شاندار بولنگ کی اور 6.2 اوورز میں 18 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
حارث رؤف کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔
0 تبصرے