الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے کھلا انحراف ہے، ترجمان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول مکمل طور پر مسترد کردیا
مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کو کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان
ترجمان تحریک انصاف کا کھنا تھا کھ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے کھلا انحراف ہے،
قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں آئین دو ٹوک انداز میں الیکشن کمیشن کو نوے روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے، الیکشن کمیشن کا شیڈول نگران حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے،
پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور آئین شکنی کے بعد الیکشن کمیشن ایک مرتبہ پھر آئین پامال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،
مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں نئی حلقہ بنیوں کو انتخابات سے فرار کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا،
وزیر اعظم کے علاوہ چاروں منتخب صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوتے ہیں،
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے غیر قانونی نگران وزرائے اعلیٰ کو فیصلہ سازی کا حصہ بنا کر بڑی بے ضابطگی کا ارتکاب کیا گیا،
تحریک انصاف کی مقبولیت اور انتخابات میں بدترین شکست کے امکانات کے پیشِ نظر عوام کو آئین کے مطابق ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئین سے متصادم انتخابی شیڈول کو بھی عدالتِ عظمیٰ کے روبرو چیلنج کیا جائے گا،
0 تبصرے