رانی پور سانحہ: عدالت نے بچی کی قبرکشائی کی اجازت دے دی

گرفتار ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رانی پور سانحہ: عدالت نے بچی کی قبرکشائی کی اجازت دے دی

رانی پور سانحہ: عدالت نے بچی کی قبرکشائی کی اجازت دے دی خیرپور (ویب ڈیسک) سیشن جج کی عدالت نے فاطمہ قتل کیس میں بچے کی قبر کشائی کی اجازت دینے کا مراسلہ سول جج رانی پور کو ارسال کر دیا۔ رانی پور میں پیر کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی فاطمہ کے کیس میں سیشن جج کی عدالت نے بچے کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، سیشن جج نے اس حوالے سے رانی پور کے سول جج کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سول جج محکمہ صحت کو خط جاری کریں گے جس کے بعد بورڈ بٹھایا جائے گا، قبرکشائی کے دوران ڈاکٹرز، مجسٹریٹ اور تفتیشی افسران بھی موجود ہوں گے۔ سیشن جج نے کہا کہ لاش کے نکالنے کے بعد نمونے لیے جائیں گے جنہیں لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ ادھر عدالت نے گرفتار ملزم اسد شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز میری حویلی کی ہیں لیکن اس نے بچے پر تشدد نہیں کیا، پولیس کو حویلی سے ویڈیوز دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حویلی میں بچے کام کرتے ہیں، عقیدت مند بچوں کو خوشی خوشی بھیجتے ہیں۔