پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ھوا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اٹک شفقت اللہ خان کے اٹک جیل کے دورے اور چیئرمین عمران خان سے خلافِ قواعد بدترین سلوک کے معاملے کی تصدیق کا مفصل جائزہ ليا گيا، جیل حکام کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بدترین انتقامی رویے اور خلافِ قانون و قواعد سلوک کی شدید مذمت کی گئی کور کمیٹی تحریک انصاف کا کھنا تھا کھ روزِاوّل سے نشاندہی کررہے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کو جیل میں نہایت غیرانسانی، غیراخلاقی اور خلافِ قانون سلوک کا سامنا ہے،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں ان تمام خدشات کی تصدیق کی ہے جن سے کور کمیٹی وقتاً فوقتاً قوم کو آگاہ کرتی آئی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شفقت اللہ کے مطابق چیئرمین عمران خان کی شکایات مکمل طور پر درست ہیں اور انہیں اس حالت میں رکھنا پاکستان پریزن رولز 257 اور 771 کی صریح خلاف ورزی ہے، جبر وانتقام کے اس سلسلۂ نارروا کے باوجود چیئرمین عمران خان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ ایک چٹان کیطرح اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی غیرقانونی گرفتاری اور دورانِ حراست ان سے روا رکھی جانے والی بدسلوکی کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں کی توثیق کے حوالے سے صدرِمملکت کے ٹویٹ اور بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خيال کيا گيا،
0 تبصرے