پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد ملازمتیں تلاش کرنے کےلئے فکر مند ہے عبدالرحمان

مہنگائی کی وجہ سے عوام لا تعداد مسائل کا شکار ہیں

پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد ملازمتیں تلاش کرنے کےلئے فکر مند ہے عبدالرحمان

کراچی (پ۔ر)کراچی :محکمہ کھیل امور نوجوانان حکومت سندھ کے تعاون سے ملازمت کی تلاش کی حکمت عملی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی اسمارٹ اکیڈمی کے پرنسپل عبدالرحمان تھے جبکہ اس موقع پرپرنس اسکول کے وائس پرنسپل سر طحہ ،مس عشرت،مس ساجدہ اور دیگربھی موجود ہیںورکشاپ کے موقع پر مہمان خصوصی دی اسمارٹ اکیڈمی کے پرنسپل عبدالرحمان نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد ملازمتیں تلاش کرنے کےلئے فکر مند ہے انہوںنے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام لا تعداد مسائل کا شکار ہیں جبکہ بے روزگاری کی وجہ سے ان مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے عبدالرحمان نے کہاکہ فارغ التحصیل طلباءو طالبات کو ملازمت حاصل کرنے کے صحیح طریقے سے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دلچسپی کے شعبے میں ملازمت کرنے سے رہ جاتے ہیں اور دوسرے کسی شعبے میں کام کرتے ہیںجہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ نہیں کر سکتے انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد سب سے پہلے اپنی دلچسپی کے شعبوں میں ہی ملازمتیں تلاش کرنی چاہئے تا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لا کر اپنے ادارے کےلئے سود مند ثابت ہوں عبدالرحمان نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو بھی چاہئے کہ وہ طلباءو طالبات کو تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیز اور اداروں سے متعلق معلومات فراہم کریں تا کہ طلبہ کو پتا چلے کہ کہا ں کس ادارے میں یا کس شعبے میں ان کو ملازمت مل سکتی ہے یاوہ اپنے شعبے میں کس طرح ترقی کر سکتے ہیںور کشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی دی اسمارٹ اکیڈمی کے پرنسپل عبدالرحمان نے شرکاءکو سرٹیفکس دیئے