غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے عبدالمجید ابدانی

پاکستان میں نوجوانوں کی کونسلنگ پر خاص توجہ نہیں دی جاتی

غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے عبدالمجید ابدانی

(کراچی پ۔ر)محکمہ کھیل امور نوجوانان حکومت سندھ کے تعاون سے جذبات اور نوجوانوں پر اس کے اثرات سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم اور چیئرمین ابدانی فاﺅنڈیشن عبدالمجید ابدانی تھے جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین جاوید بدہانی ،پرنسپلEdenگرامر اسکول مس نورین،پرنسپل ایس ایم ٹائنی اسکول سر یاسر،عمران خالق اور دیگر بھی موجود تھے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ماہر تعلیم اور چیئرمین ابدانی فاﺅنڈیشن عبدالمجید ابدانی نے کہاکہ غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نوجوانوں کی کونسلنگ پر خاص توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے نوجوان ٹی وی اور انٹرنیٹ پر اپنے مسائل کا حل ڈھونتے نظر آتے ہیں جو نا مکمل معلومات کی وجہ سے یوتھ کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتے ہیںعبدالمجید ابدانی نے کہاکہ ہمارے ملک میں حکومت اور سماجی اداروں کو نوجوانوں کی کونسلنگ کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے کیونکہ پاکستان کی76فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم سب کو ملکر ملک کے معماروں کو ذہنی مسائل سے بچانے کےلئے اقدامات کرنے ہوں گے جس کے لئے انہیں صحت مند سرگرمیوں اور زیادہ سے زیادہ تفریحی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے عبدالمجید ابدانی نے کہاکہ نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس نہ ہوں اور ملازمت کے بجائے زاتی کاروبار کر ترجیح دیں تا کہ ملک سے بے روز گاری کے خاتمہ کیا جا سکے ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ماہر تعلیم اور چیئرمین ابدانی فاﺅنڈیشن عبدالمجید ابدانی نے شرکاءکو سرٹیفکس دیئے