سنی دیول کا گھر قرض کی عدم ادائیگی پر نیلامی کے لیے پیش

بینک کو 56 کروڑ ادا نہ کرنے پر ان کی جائیداد 25 اگست کو نیلام کی جائے گی

سنی دیول کا گھر قرض کی عدم ادائیگی پر نیلامی کے لیے پیش

ممبئی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے قرض کی عدم ادائیگی پر بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی جائیداد نیلامی کے لیے پیش کردی۔ اداکار بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، بینک کو 56 کروڑ ادا نہ کرنے پر ان کی جائیداد 25 اگست کو نیلام کی جائے گی۔ بینک نے اداکار کی جائیداد کی نیلامی کے لیے ٹینڊر جاری کیا ہے اور اس کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں کہ سنی دیول نے بینک سے کب اور کتنا قرض لیا تھا۔ ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو انہیں ڈپازٹ ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی اداکار کی نئی فلم ’غدر ٹو‘ بھارتی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور دس دنوں سے بھی کم عرصے میں تین سو کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔