ان کی ٹویٹس سے ان کی ذہنی حالت پر کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں۔نیئر بخاری
جڑانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صدر عارف علوی کے طبی معائنے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ ان کی ٹویٹس سے ان کی ذہنی حالت پر کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر علوی نے پی ٹی آئی کارکن اور چیئرمین کے ذاتی خادم کا کردار ادا کیا۔
نیئر بخاری نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر نے بلوں کی منظوری دی اور اعتراض نہیں کیا، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز محدود مدت کے اختتام پر خود بخود لاگو ہو جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوں کو درست نہ کرنے کے بارے میں صدر کی وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
0 تبصرے