پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ایمان کو گھر سے اغوا کیا تھا۔
شیریں مزاری
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ایمان مزاری کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اہلکار گھر میں گھومتے رہے، ایمان کو اپنے کمرے میں قید کردیا گیا، اہلکاروں نے اسے کپڑے بھی تبدیل کرنے نہیں دیا۔
شیریں مزاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خواتین پولیس اہلکاروں اور سادہ لباس اہلکاروں نے ہمارے سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون چھین لیا ہے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ گرفتاری تک نہیں دکھائے گئے۔
0 تبصرے