کراچی میں روزگار بچاو تحریک کا آغاز, بدترین مہنگائی کے کیخلاف احتجاج

چئیرمین .بولٹن تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شریف میمن کی قیادت میں ریلی

کراچی میں روزگار بچاو تحریک کا آغاز, بدترین مہنگائی  کے کیخلاف احتجاج

کراچی(رپورٹر) ملک میں بدترین مہنگائی کے کیخلاف چئیرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن شریف میمن کی قیادت ریلی نکالی گئی جو بجلی .گیس.پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اوربدترین مہنگائی کے خلاف جمعہ کو ایم اے جناح روڈ میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ تاجر برادری کی جانب سے احتجاج میں شریک ہوئی جس میں شہر بھر کی تاجر تنظموں کے رہنماوں شرکت کی .بولٹن تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چئیرمین شریف میمن نے احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے خطاب میں کہا کہ سابق حکومتوں کے نقش قدم چلتے ہوئے نگراں وزیراعظم حکومت میں اتے ہی عوام پر پیٹرول اور مہنگائی کا بم گرایا جس کی ہم شدید مذمت ہے پیٹرول، بجلی کے نرخوں میں اضافے نا منظور کرتے ہیں تاجروں نے بولٹن مارکیٹ سے احتجاجی تحریک کا آغا کردیا ہے نگراں حکومت کے الیکڑک کے موجودہ انتظامیہ کو دوبارہ لائسنس دینے سے گزیر کرے اور کے الیکڑک نے اضافہ نہ روکا تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی رک دیں گے، حکمران آئی ایم ایف کی غلامی . اپنی عیاشیاں ختم کریں احتجاجی مظاہر ے سے رضوان عرفان، حامد محمود ، حکیم شاہ، شرجیل گوپلانی، سلیم میمن ،تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر،اولڈ سٹی الائنس کے چیئرمین شیخ محمد عالم، کنفیکشنری ایسوسی یشن کے چیئرمین جاوید عبداللہ، اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک،گلبہار سینٹری مارکیٹ کے صدر جاوید قریشی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن صدر زرگراں ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر احمد، معراج احمد ، سماجی راہنما قیس منصور، بابر مارکیٹ نے خطاب کیا شریف میمن نے کہا کہ عوام کو جینے کا حق دیں شریف میمن نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں روک سکتی حکومت کے۔سنگ دلانہ اقدامات کی وجہ سے جسم اور جان کا رشتہ بحال رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ہم بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دیں گے اور پیٹرول وگیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری نے کراچی روزگار بچاؤ تحریک بناکر ظالمانہ اقدامات کے خلاف جہاد کا اغاز کر دیا ہے اور یہ تحریک اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب عوام پر ٹیکس لگا کر ان کا خون نچوڑ رہی ہے،غریب و متوسط طبقے کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، لوگ آٹے کی قطاروں میں لگ کر کچلے جا رہے ہیں اور معصوم بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں۔قومی اسمبلی کی الوداعی دعوت میں 25 قسم کے کھانوں سے جانے والے ارکان اسمبلی کی تواضع کرکے عوام کا مزاق اُڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے آٹا میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دوہرے معیار نہیں ہے شریف میمن نے کہا کہ تاجر اب متحد ہو چکے ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس لیے کہ تاجروں کو تیسرے درجے کا شہری نہ سمجھیں۔کراچی قومی خزانے میں 70 فیصد ریونیو دیتا ہے مگر کراچی کے عوام کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے یہاں تاجروں سے کروڑوں روپے چھین لیے جاتے ہیں اور مزاہمت پر سینکڑوں لوگوں کو قتل اور زخمی کر دیا گیا ہے۔ شریف میمن نے کہا کہ ہماری تحریک تاجر برادری کی آواز ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ مل کر اگے بڑھنے کا ہے۔ا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر سطح پر ہڑتال بھی کریں گے۔ہر مارکیٹ کے اندر احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے شریف میمن نے کہا کہ یہ وقت قربانیاں دینے کا ہے متحد ہو کر اگے بڑھنے کا ہے۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا دے ہم ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہیں۔ شریف میمن نے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے آئی ایم ایف کے قرضوں کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے