رینجرز (سندھ)اور پولیس (ایس آئی یو)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کی
پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس (ایس آئی یو)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے کالعد م تنظیم داعش کے 2انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے جوکہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعددکاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020میں کراچی سے گرفتار ہو اجبکہ ملزم اس وقت افغانستان فرار ہو گیا تھا۔کچھ عرصہ قبل افغانستان سے کراچی آکر روپوش ہو گیاتھا۔ ملزم کے قریبی ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم اپنے ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کے ساتھ ملکرگروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔ ملزمان سے مزید وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزمان کو دستی بم بمعہ اسلحہ و ایمونیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے