سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کیجانب سے رانی پور واقعہ پر رپورٹ جاری کردی -

رپورٹ کے مطابق دس سالہ فاطمہ کو گھریلو تشدد، بے حرمتی اور جسمانی تشدد کیا گیا

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کیجانب سے رانی پور واقعہ پر رپورٹ جاری کردی -

کراچی: سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کیجانب سے رانی پور واقعہ پر رپورٹ جاری کردی - سیکریٹری سوشل ویلفیئر شیریں ناریجو اور ڈائریکٹر جنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نثار احمد شیخ نے رانی پور واقعہ کے فورا بعد اس پوری واقع کی تفتیش کا حکم دیا تھا اور چائلڈ پروٹیکشن افسر کو انکوائری افسر مقرر کیا - رپورٹ کے مطابق دس سالہ فاطمہ کو گھریلو تشدد، بے حرمتی اور جسمانی تشدد کیا گیا - رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مرکزی ملزم اسد شاہ - ایس ایچ او اور ڈی ایچ او کیجانب سے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی گئی - سندھ چائلڈ پرٹیکشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نثار شیخ کیجانب سے واضع کیا گیا کہ سندھ حکومت اس واقع پر متاثرہ خاندان کی ہر لحاظ سے قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی اور ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا -