روٹری انٹرنیشنل کے وفد کا ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا دورہ

روٹری انٹرنیشنل دنیا بھرمیں سماجی خدمات پیش کرنے والا واحد سماجی ادارہ ہے شیخ امتیاز حسین

روٹری انٹرنیشنل کے وفد کا ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روٹری انٹر نیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے وفد کے ہمراہ سندھ اسمبلی کا دورا کیا جہاں انہیں اسپیکر سندھ اسمبلی نے لائیو سیشن میں خوش آمدیدکیا جبکہ پہلی مرتبہ روٹرینز نے اسمبلی کی تاریخی عمارت کا بھی دورہ کیاجہاں 1947 کی قرارداد منظور کی گئی تھی اور قائداعظم کی کرسی دیکھی وفد میں ڈپٹی گورنرز شیخ امتیاز حسین، زبیر باویجہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر دردانہ ارشد، اسسٹنٹ گورنر محمد نعمان سوشل میڈیا چیئر حمیرا قاضی معاون گورنر محمد اسلم رینجر، کیپٹن اظہار، ثروت نسیم شاہ،محمد اکبر، سعدیہ طارق، علی حیدر اور ہما اکرام اللہ اور دیگر شامل تھے دورے کے موقع پرمستقبل میں روٹری انٹرنیشنل کا سندھ اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ملکر سماجی کام کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹ کر ہفتہ جشن آزادی کا آغاز بھی کیاگیا اس موقع پر ڈپٹی گورنر شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل دنیا بھرمیں سماجی خدمات پیش کرنے والا واحد سماجی ادارہ ہے انہوںنے کہاکہ روٹرینز بھر پور خدمت کے جذبے کے ساتھ تمام اہداف کو پورا کرنے کی کوششیں کرر ہے ہیں صحت،تعلیم اور بے روز گاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ انٹریکٹ،روٹریکٹ اور روٹرینز کی مدد سے ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے متعدد فلاحی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس میں سولر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پینے کا صاف پانی اور موبائل لائبریری فراہم کرکے بچوں میں مطالعہ کے شوق کو اجا گر کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے خواتین اور نوجوانوں کو امپاور کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے اب تک ہزاروں خواتین اور نوجوان مستفید ہو کر اپنے پیروں پر کھڑے ہو چکے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے بھی روٹری انٹرنیشنل عوام کو چھوٹے کاروبار کروا رہا ہے جبکہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام بھی اسی مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار نے والے پسماندہ علاقوں کے عوام عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ اکثر مہلک بیماریوں کا بھی شکار ہیں اور یہی نہیں بلکہ سیلاب متاثرین بھی تاحال مشکلات سے دوچا رہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل میڈیکل کیمپس لگا کر عوام کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھی اقدامات کرتا ہے جس کے تحت عوام کو مفت ٹیسٹ،ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات میسر آتی ہیں جبکہ ملک سے پولیو کے خاتمے میں بھی روٹری انٹرنیشنل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ کورونا اور سیلاب کے دور میں بھی روٹرینز نے بھرپور سماجی خدمات پیش کیں جنہیں دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.