تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین احمد چنائے تھے
کراچی (وسیم قریشی)متبادل دواؤں کے حوالے سے APD کالج کا پروگرام مقامی ہال منعقد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی معروف بزنس مین احمد چنائے تھے تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نساکا تھے جنہیں ان کی خدمات پر کارنامہ حیات گولڈ میڈل دیا گیا اس موقع پر معروف بزنس مین و سماجی شخصیت سید امتیاز الحق بخآری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نساکا کی عمر 96 برس ہے اور اب بھی فٹ ہیں ان کی بے لوث خدمات قابل ستائش ہیں وہ پچاس سال سے مفت خدمات فراہم کر رہے ہیں میں انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوں کالج انتظامیہ نے اچھی تقریب کا انعقاد کیا اور متبادل ادویات کے حوالے سے جو معلومات فراہم کی گئیں وہ میرے لیے کسی علمی خزانے سے کم نہیں ہیں ہم انتہائی مشکور ہیں کہ ہمیں ایسی خوبصورت تقریب میں مدعو کیا گیا معروف اینکر اور موسٹ وانٹڈ فیم علی رضا بھی تقریب کا حصہ تھے ان کا کہنا تھا کہ فی زمانہ ایسے متبادل علاج کی اشد ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کو وہ اس کو فروغ دینے میں ان لوگوں کا ساتھ دے ،
تقریب میں کالج کے CEO ڈاکٹر عمر زمان ، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر سمیع الحق ڈاکٹر ضیا نے شرکت کی تقریب میں سید امتیاز الحق بخآری اور علی رضا کو بطور گیسٹ آف آنر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اس موقع پر عامر ضیا ، نعت خواں مرید علی ، فہیم ، حمید میمن ، اسلم خان نصرت جہاں و دیگر معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی
0 تبصرے