پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے دو نام پیش کر دیئے

پی پی نے جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دے دیا

پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے دو نام پیش کر دیئے

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے دو نام دے دیئے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا نام دیا ہے جب کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام بھی پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔ تصدق جیلانی 11 دسمبر 2013 سے 5 جولائی 2014 تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے ہیں جبکہ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی آج تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور سمری آج صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔ اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات کل ہوگی جس میں فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔