گجر نالہ عمل درآمد کیس میں وزیراعلی سندھ کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ نے 25 اکتوبر 2021 میں آخری حکم دیا، فیصل صدیقی ایڈووکیٹ

گجر نالہ عمل درآمد کیس میں وزیراعلی سندھ کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ عمل درآمد کیس میں وزیراعلی سندھ کے خلاف توہین عدالت کيس کی سماعت فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کا کهنا تها که سپریم کورٹ نے 25 اکتوبر 2021 میں آخری حکم دیا، جسٹس محمد علی مظہر کا کهنا تها که توہین عدالت درخواست کیوں دائر کی اب آپ نے؟ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کا کهنا تها که دو سال ہوچکے کسی ایک شخص کو گھر نہیں ملا، سندھ حکومت نے اورنگی، گجر نالوں کے متاثرین کی حامی بھری، جسٹس محمد علی مظہر نے کها که سندھ حکومت نے دو سال میں بحالی کا پلان دیا، آپ دو تین ماہ پہلے ہی سپریم کورٹ آگئے، فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کا کهنا تها که پہلے اس لیے آئے کیونکہ کوئی ایک کام نہیں ہوا، گھروں کے علاؤہ سوک سہولیات بھی دینا تھیں، سندھ حکومت کو ہر ماہ پیش رفت رپورٹ دینا تھی،